۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
علامہ صادق جعفری

حوزہ/ سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن امن و امان کے صورتحال کو مدِ نظر رکھتے ہوئے حکومت گلگت بلتستان کو چاہئیے کہ جلد از جلد مجرمان کو کیفرِ کردار تک پہنچائیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کراچی/ مولانا محمد صادق جعفری خطیب جمعہ ویسٹ کراچی اور سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن نے خطبہ جمعہ میں گفتگو کرتے ہوئے بیان کیا کہ نـلـتـر میں پیش آنے والا دلخراش واقعہ قابل مذمت ہے، شہر کراچی کی عوام غم کی اس گھڑی میں شہید اور زخمی ہونے والوں کے لواحقین کے شانہ بہ شانہ کھڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ علاقے کے امن و امان کے بہت دشمن ہیں اور وہ اوچھے ہتھکنڈوں سے باز نہیں آئینگے جوکہ موقع کی تلاش میں ہوتے ہیں، لہٰذا فرقہ وارانہ فساد ڈالنے والوں کو باشعور ہونے کا ثبوت دیں۔

مزید کہا کہ امن و امان کے صورتحال کو مدِ نظر رکھتے ہوئے حکومت گلگت بلتستان کو چاہئیے کہ جلد از جلد مجرمان کو کیفرِ کردار تک پہنچائیں ۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .